پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ،ملک اور رضوان سیمی فائنل کیلئے دستیاب
لاہور (آئی پاک نیوز) پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، شعیب ملک اور محمد رضوان مکمل فٹ ہو گئے اور وہ آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں حصہ لیں گے ۔
شعیب ملک اور محمد رضوان جن کےبارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ ” فلو ” کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں پریکٹس میچ میں بھی شرکت کرنے نہیں دی گئی تھی ۔ تاہم اب ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سیمی فائنل میچ کےلیے دستیاب ہیں ۔
دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ البتہ میچ سے قبل انہیں رسمی طور پر ایک فٹنس ٹیسٹ ضرور دینا ہوگا۔
البتہ دونوں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں اور دونوں نے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ بھی کردیا ہے ۔ پہلے پانچ میچز میں دو میچز میں یہ دونوں کھلاڑی مین آف دی میچ بھی رہے ہیں۔