ترکی امریکہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کا معاہدہ طے پا گیا

0
0

دیارباکر(پاک ترک نیوز) ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور انتظام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
آئندہ ماہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے مکمل انخلاء کے بعد ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور اس کی منیجمنٹ کا انتظام سنبھال لے گا۔ یہ معاہدہ ترکی اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات کی ایک طرف ایک بڑی پیش رفت ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعلقات مزید خوشگوار اور مستحکم ہو سکیں گے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بہت حد تک کشیدہ ہو چکے تھے۔
ترک صدر ایردوان نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار کے درمیان بدھ اور جمعرات کو ہونے والی بات چیت میں معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘امریکا اور نیٹو سے بات چیت کے دوران ہم نے مشن کے دائرہ کار کا فیصلہ کیا کہ ہم کیا چیز قبول اور کیا قبول نہیں کریں گے’۔

خیال رہے کہ ترکی کے اس اقدام سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے جون میں برسلز میں ہونے والے نیٹو اجلاس کے موقع پر رجب طیب اردوان سے بات چیت کی تھی۔

واشنگٹن نے رہنماؤں کی بات چیت کے بعد حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حفاظت میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ترکی کے عزم کو سراہا تھا۔

بعدازاں گزشتہ ماہ ایک امریکی وفد کے دورہ ترکی کے ساتھ دونوں نیٹو اتحادیوں کے درمیان ترکی کے مستقبل کے مشن کی تفصیلات طے کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری رہی جبکہ ترک وزیر دفاع اور پینٹاگون کے سربراہ کے مابین بھی متعدد فون کالز پر بات چیت ہوئی۔
خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ مغربی سفارتکاروں اور امدادی کارکنان کے باہر جانے کا مرکزی راستہ ہے۔

خدشات پائے جارہے ہیں کہ امریکی انخلا کے بعد ایئرپورٹ طالبان کے ہاتھوں لگ سکتا ہے اسلیے نیٹو اس کا حل تلاش کرنے کے لیے سرگرداں ہے۔

واضح رہے کہ ترکی سال 2001 سے افغانستان میں ایک اہم کردار رہا جس نے سیکڑوں ترک فوجی وہاں تعینات کیے۔

ایک روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان سے واشنگٹن کا انخلا 31 اگست تک مکمل ہوجائے گا۔

Comments are closed.

adana escort adana escort bayan adiyaman escort adiyaman escort bayan afyon escort afyon escort bayan ağrı escort ağrı escort bayan aksaray escort aksaray escort bayan amasya escort amasya escort bayan ankara escort ankara escort bayan antalya escort antalya escort bayan ardahan escort ardahan escort bayan bartın escort bartın escort bayan batman escort batman escort bayan bayburt escort bayburt escort bayan bilecik escort bilecik escort bayan bingöl escort bingöl escort bayan bitlis escort bitlis escort bayan burdur escort burdur escort bayan bursa escort bursa escort bayan çanakkale escort çanakkale escort bayan çankırı escort çankırı escort bayan çorum escort çorum escort bayan www.escortperl.com