چین کو اب کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا، صدر شی جن پنگ

0
0

چینی کمیونسٹ پارٹی نے بیجنگ میں تیانانمن اسکوائر پر اپنے قیام کی 100ویں سالگرہ منائی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ صرف سوشلزم ہی چین کو بچا سکتا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی سو سالہ سالگرہ کے موقع پر اپنے اہم خطاب کے دوران بڑے ٹھوس اور سخت لہجہ اپناتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ چینی قوم اب ”اس تاریخی راستے پر گامزن ہو چکی ہے جسے پلٹا نہیں جا سکتا۔”
انہوں نے کہا ”وہ دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے جب چینیوں کو قتل کیا یا پھر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا۔ اگر کوئی بھی اس کی جسارت کرنے کی ہمت کرتا ہے، تو اس کے سر کو اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر چکنا چور کر دیا جائے گا، جسے چین کے ایک ارب چالیس کروڑ لوگوں نے تعمیر کیا ہے۔”
شی جن پنگ نے کہا، ”چینی قوم کی نئی عظیم الشان زندگی اس تاریخی شاہراہ پر رواں دواں ہے جس کو واپس کرنا ممکن نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے گزشتہ ایک سو برس کے دوران نہ صرف کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا بلکہ بہت سے جدید اور خوشحال شہر بھی تعمیر کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، ”چینی عوام صرف پرانی دنیا کو ختم کرنے میں ہی اچھے نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ایک نئی دنیا بھی تشکیل دی ہے۔”
ملک کی سکیورٹی کے حوالے سے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ملک کو، ”قومی دفاع اور مسلح افواج کی تجدید کاری کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔”
تائیوان کے حوالے سے چینی صدر نے کہا جزیرے کو چین کی اہم سرزمین سے آزادی دلانے کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو ”توڑ” دینا چاہتے ہیں۔
بیجنگ کی تاریخی تیانانمن اسکوائر پر ہونے والی اس تقریب سے صدر شی جن پنگ کے خطاب کے علاوہ ہزاروں گلو کاروں اور موسیقاروں نے اپنے اپنے بینڈ کے ساتھ مارچ کیا اور نغمے پیش کیے۔ اس موقع پر چینی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی تیانانمن اسکوائر پر پروازیں کیں اور کرتب دکھائے۔
چین میں سی سی پی کے کم سے کم ساڑھے نو کروڑ ارکان ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے چیرمین ماؤ زے تنگ نے 1949 میں خانہ جنگی کے دوران پیپلز ریپبلک آف چائنا کا قیام کیا تھا۔ تاہم ماؤ کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ چین کے سب سے طاقتور رہنما مانے جاتے ہیں۔

Comments are closed.

adana escort adana escort bayan adiyaman escort adiyaman escort bayan afyon escort afyon escort bayan ağrı escort ağrı escort bayan aksaray escort aksaray escort bayan amasya escort amasya escort bayan ankara escort ankara escort bayan antalya escort antalya escort bayan ardahan escort ardahan escort bayan bartın escort bartın escort bayan batman escort batman escort bayan bayburt escort bayburt escort bayan bilecik escort bilecik escort bayan bingöl escort bingöl escort bayan bitlis escort bitlis escort bayan burdur escort burdur escort bayan bursa escort bursa escort bayan çanakkale escort çanakkale escort bayan çankırı escort çankırı escort bayan çorum escort çorum escort bayan www.escortperl.com