براؤزنگ زمرہ
دنیا
Get the latest global news with our International News section!
We bring you breaking stories, political updates, and in-depth analysis from around the world.
Stay informed on international events and trends by subscribing to our website for comprehensive global coverage.
فلسطینوں کو غزہ سے کوئی نہیں بے دخل نہیں کر رہا ، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن ( آئی پاک ٹی وی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو کوئی نہیں نکال رہا۔ امریکی صدرٹرمپ نے سینیٹ میں اقلیتیوں کے قائد چک شومر کو طنزیہ طور پر فلسطینی قرار دیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر پہلے یہودی تھے لیکن اب وہ مکمل فلسطینی بن چکے ہیں۔
قبل ازیں صدرٹرمپ نے ایک بیان میں غزہ…
بلوچستان ٹرین حملے کی ذمہ دار "را "ہے، اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما
نیو یارک ( آئی پاک ٹی وی ) سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی…
دہشت گردوں کا بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، اقوام متحدہ کی سخت مذمت
نیویارک(آئی پاک ٹی وی ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس…
امریکا سے مذاکرات میں یوکرین روس سے 30 روزہ جنگ بندی پر رضا مند
جدہ(آئی پاک ٹی وی ) یوکرین نے 30 روزہ جنگ بندی اورپائیدار امن کیلئے امریکی تجویز مان لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امریکا مذاکرات میں یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا۔
مذکرات کے حوالے سے امریکا یوکرین مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی امداد اور انٹیلیجنس معلومات کی بحالی کے وعدے پر یوکرین جنگ بندی پر متفق ہوگیا ہے۔
یوکرین اور امریکا میں یوکرین کے معدنی ذخائر پر جامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا…
یوکرینی صدر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں ہونیوالی تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
واشنگٹن(آئی پاک ٹی وی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اوول آفس میں ہونیوالی تلخ کلامی پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیو وٹکوف نے انٹرویو میں بتایا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر معذرت کی جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
یوکرینی صدر کی معذرت کے بعد امریکی خصوصی مندوب سٹیو وٹکوف جلد ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے…
غزہ جنگ بندی دوسرا مرحلہ ،حماس سے مذاکرات کیلئے آج اسرائیلی وفد قطر پہنچے گا
دوحہ ( آئی پاک ٹی وی ) غزہ جنگ بندی دوسرے مرحلے کیلئے مذاکرات کرنے کیلئے اسرائیل کا وفد آج قطر کے شہر دوحہ پہنچے گا ۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے ساتھ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے مذاکرات کرنے کیلئے اسرائیلی وفد آج دوحہ میں پہنچے گا ۔مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں ہونیوالے مذاکرات غزہ جنگ بندی معاہدے بحالی کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے ۔
دوسری جانب قطر میں جنگ بندی مذاکرات سے قبل اسرائیل نے غزہ کی بجلی منقطع کر دی۔
حماس نے وسطی اور جنوبی غزہ کے رہائشیوں کو پینے کا پانی فراہم…
مارک کارنی کینیڈا کے نئے وزیر اعظم منتخب، ٹرمپ کو کھلا چیلنج دے دیا
اوٹاوا(آئی پاک ٹی وی ) کینیڈا کی لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا، جس کے بعد وہ جلد ہی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کارنی نے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور اپنی جیت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔
سابق بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنی نے 85.9 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنی مرکزی حریف کرسٹیا فری لینڈ کو شکست دی، جنہیں صرف 8 فیصد ووٹ ملے۔
نو منتخب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اپنی…
سکیورٹی فورسز اور بشار الاسد کے حامیوں میں خونریز جھڑپیں جاری،ایک ہزار افراد جاں بحق
دمشق(آئی پاک ٹی وی )شام میں سیکیورٹی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں اور انتقامی قتل عام میں مرنے والوں کی تعداد 1000 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں 750 عام شہری شامل ہیں۔
یہ جھڑپیں اسد حکومت کے خاتمے کے تین ماہ بعد شروع ہوئیں اور دمشق میں نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق کے مطابق زیادہ تر شہریوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 125 اہلکار اور بشار الاسد کے حامی 148 عسکریت پسند بھی مارے…
اسلامی تعاون تنظیم کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان
جدہ(آئی پاک ٹی وی ) اسلامی تعاون تنظیم نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کی، اجلاس میں رکن ممالک نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی۔
سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ نے کہاکہ عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو…
شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے: امریکا
واشنگٹن(آئی پاک ٹی وی ) امریکا نے کہا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں، امریکا نے دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ انصاف کیلئے شریف اللہ کو امریکا منتقل کیا گیا، شریف اللہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، صدر ٹرمپ پہلے امریکا کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔
ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ جو بائیڈن نے…