براؤزنگ زمرہ

کھیل

Stay up-to-date with the latest in the world of sports!
Our website brings you breaking news, game highlights, expert analysis, and exclusive interviews from the biggest events across all major sports.

انگلش فاسٹ باؤلر مارک ووڈ انجری کا شکار، 4 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

لندن(آئی پاک ٹی وی ) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ انجری کے باعث 4 مہینے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بائیں گھٹنے کی انجری کی تشخیص ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے سرجری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ میں مارک ووڈ کو انجری ہوئی تھی، ووڈ نے رواں سال جولائی کے آخر تک فٹنس بحال کرنے کو ہدف بنا لیا۔ انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ نے کہا ہے کہ اتنے لمبے عرصے کے لیے کرکٹ سے باہر ہونے پر افسردہ ہوں، مجھے پورا اعتماد ہے کہ میں جلد کرکٹ…

آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد

دبئی ( آئی پاک ٹی وی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر مبارکباد دی ۔ یہ ٹورنامنٹ جس کا 2017کے بعد دوبارہ انعقاد کیا گیا پاکستان میں 1996کے بعد پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ تھا ۔پاکستان اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی تھا ۔ 15 میچوں پر مشتمل آٹھ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک…

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20سیریز میں شرکت کیلئے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹونٹی سکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ قومی سکواڈ آج آرام کرے گا جبکہ کل مقامی وقت کے مطابق ایک بجے پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا، قومی سکواڈ میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے لیے ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جبکہ…

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

دبئی(آئی پاک ٹی وی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبھمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ جبکہ بابر اعظم دوسری پوزیشن پر ہیں۔ بھارتی کھلاڑی روہت شرما دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں بائولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر آ گئے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر بہترین…

کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لے کر کھلایا جاتا ہے، شاہد آفریدی

کراچی(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا کہ سفارش کی بنیاد اور پیسے لے کر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو ٹیم کیسے آگے جائے گی؟ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، بلکہ میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ جب بھی آپ کو میری ضرورت ہو گی تو میں حاضر ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں گراس روٹ لیول پر بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔ جبکہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے اسٹارز کو پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہی کیوں کوچنگ یا عہدوں کی…

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ ٹیم 5 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دبئی کے راستے نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ ٹیم نے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی سے قبل گروپ فوٹو بھی بنوائی۔ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 فروری کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز میں پاکستان کی ٹیم کی مکمل توجہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر…

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

ولنگٹن (آئی پاک ٹی وی ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مائیکل بریسویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سیریز کے لیے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ سکواڈ میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے جبکہ میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ تاہم کیوی ٹیم کے کچھ…

چیمپیئنز ٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی سخت برہم

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025کی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی حکام سخت برہم ہیں اور اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی جائے گی۔ تفصیلات کے مطباق دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے۔ حیران کن طور پر میزبان پی سی بی کے نمائندے…

روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان

دبئی ( آئی پاک ٹی وی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ میرا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبریں…

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپنئز ٹرافی کا ٹائٹل تیسری بار اپنے نام کرلیا

دبئی ( آئی پاک ٹی وی ) آئی سی سی چیمپنئنز ٹرافی 2025کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل معرکہ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 251رنز بنائے تھے ۔ کیوی ٹیم کی جانب سے ڈیرل مچل نے 63،بریسویل نے 53اور راچن وریندرا نے 37رنز بنائے تھے ۔ بھارت کی جانب سے چکرورتی اور یادیو نے دو دو جبکہ محمد شامی اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More