براؤزنگ زمرہ
پاکستان
Stay updated with the latest news from Pakistan!
We covers breaking stories, political developments, economic updates, and cultural events from across the country.
مولانا فضل الرحمان کی جنوبی وزیرستان مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ امن و امان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کی جانب سے قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم…
جعفر ایکسپریس حملہ:بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے دشوار گزار راستے پر ٹرین پر حملہ کیا، جائے وقوعہ پر پہنچنا بہت مشکل کام تھا، جعفر ایکسپریس کو آئی ای ڈیز کے ذریعے پہلے متاثر کیا،ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا۔…
قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت پہیہ غائب، طیارے کی ایک پہیے پر لینڈنگ
لاہور( آئی پاک ٹی وی ) لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔
طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز…
جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے اندر دھماکا؛ جے یو آئی رہنما عبداللہ سمیت متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات
ڈی آئی خان(آئی پاک ٹی وی ) جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی رہنما مولانا عبداللہ سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات
جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔
قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا: بلاول بھٹو
کراچی(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں سندھ جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی میرا وژن ہے، ہم نے سندھ کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے سندھ کی معیشت پرائیوٹ سیکٹر چلاتا ہے، روزگار کے مواقع…
جیل میں ملاقات کی اجازت کا معاملہ؛ عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) اسلام آبادہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج دن 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے کی صورت میں 3 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے تھے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام…
جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے
اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پہنچا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں،پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لئے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔
یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز…
آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
یاد رہے کہ پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان میں موجود ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔
مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر…
جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
راولپنڈی(آئی پاک ٹی وی ) جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے جس میں واقعے اور سکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اہم نکات پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ 12 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر…
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پوری قوم اس…