براؤزنگ زمرہ
تازہ ترین
Stay informed with our breaking news and top stories from around the world.
We cover politics, business, technology, entertainment, and more, bringing you up-to-date information as events unfold.
بڑھتی دہشتگردی: حکومت کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے، اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے،…
نوشکی میں ایف سی قافلے پر دھماکا، 3 اہلکار اور 2 شہری شہید، خود کش حملہ آور سمیت 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(آئی پاک ٹی وی ) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر ایف سی کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش اور بارودی دھماکے میں 3 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فوری مؤثر جوابی کارروائی کی اور ابتدائی جوابی کارروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔بزدلانہ خود کُش حملے میں ایف سی کے تین جوان اور دو سویلین شہید ہوگئے۔ دھماکے کے بعد نوشکی کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے…
آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا، وزیر خزانہ
اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے بیان میں پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بارے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نتیجہ خیزمشاورت آئندہ ہفتے جاری رہے گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بارے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد مضبوط رہا ہے،…
جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ کو فوج کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اربوں روپے مل رہے ہیں، وزیر ریلوے
لاہور( آئی پاک ٹی وی )
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52 لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے…
پاکستان اور بنگلہ دیش بہتر تعلقات ،بھارتی جھوٹا پراپیگنڈہ ایک بار پھر ناکام
از:سہیل شہریار
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں گرم جوشی نے جہاںبھارتی حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں وہیں بھارتی ذرائع ابلاغ بھی جھوٹے پراپیگنڈا کا کو ئی موقع ہاتھ نہیں جانے دے رہا۔اس کی تازہ مثال بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت کی کوشش اور اسکے الزام میں مبینہ طور پر ایک پاکستان کے حامی جنرل کی نگرانی کی بے بنیاد خبر ہے جو دو بڑے بھارتی اخباروں میں شائع ہوئی تو الیکٹرانک اور سماجی میڈیا نے بھی اسے اچھالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔…
کامران اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات
لاہور( آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ کے سٹار کھلاڑی کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہائوس پر چوری کی بڑی وادات ہوئی ہے ۔ نامعلوم چور دن دہاڑے 5لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔
والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گئے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر…
کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم مارک کارنی نے حلف اٹھالیا
اوٹاوہ (آئی پاک ٹی کی ) کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم مارک کارنی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مار ک کارنی جو ایک ماہر معاشیات ہیں نے کینیڈا کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکہ کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
انہوں نے تقریب کے بعد کہا، "ہم جانتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعمیر کرنے سے، ہم خود کو اس سے کہیں زیادہ دے سکتے ہیں جتنا کوئی دوسرا لے سکتا ہے۔"
کارنی نے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لی، جو گزشتہ ہفتے کی لبرل قیادت کی دوڑ…
اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن، مسلمانوں کودرپیش چیلنجز کی سنگینی کی یاد دہانی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم 15 مارچ کو عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منا رہے ہیں، تین سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے تعصب، نفرت، امتیازی سلوک اور…
امریکا کا پاکستان سمیت 41 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور
واشنگٹن(آئی پاک ٹی وی ) ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 41ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے ممکنہ 41 ممالک کی فہرست سامنے آگئی، سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے ممکنہ 41 ممالک کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے گروپ میں ایران، شام، افغانستان، کیوبا اور شمالی کوریا سمیت متعدد ممالک شامل ہیں پہلے گروپ میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
دوسرے گروپ میں اریٹریا، لاؤس، میانمار ہیٹی، اور جنوبی…
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا
کرائسٹ چرچ ( آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مد مقابل آئیں گی ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔
سیریز…