براؤزنگ زمرہ
1 اہم ترین
Stay informed with our breaking news and top stories from around the world.
We cover politics, business, technology, entertainment, and more, bringing you up-to-date information as events unfold.
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردارنہ کارروائیوں کا ذمہ دار بھارت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس حملہ میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز…
جعفر ایکسپریس حملہ؛ 30 دہشت گرد جہنم واصل، 190 مسافر بازیاب، خودکش بمبار یرغمالیوں کے پاس بیٹھے ہیں
کوئٹہ(آئی پاک ٹی وی ) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے 190 مسافروں کو بازیاب کروا لیا جبکہ بقیہ یرغمالیوں کے پاس خودکش بمبار بیٹھے ہوئے ہیں۔
عورتوں اور بچوں کی خود کُش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی اختیاط برتی جا رہی ہے، باقی ماندا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
جعفر ایکسپریس ٹرین کی تین سے چار بوگیوں میں آپریشن کلیئر کر لیا گیا…
جعفر ایکسپریس حملہ، کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد جہنم واصل، 155 مسافر بازیاب
کوئٹہ (آئی پاک ٹی وی ) کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے، کلیئرنس آپریشن میں 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، کلیئرنس آپریشن کے باعث دہشتگرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔
باقی مسافروں کی بحفاظت رہائی کیلئے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
دہشتگرد…
کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین پر فائرنگ، ڈرائیور شدید زخمی، مسافر یرغمال
کوئٹہ(آئی پاک ٹی وی ) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، مسافر ڈرے سہمے ہوئے ہیں جب کہ علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
مچھ…
آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔
تفصیلات کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔
بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور…
شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جامع اور شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف ہے، رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان پانچ ہزار روپے ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، حکام نے ڈیجیٹل والٹ سے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزارروپے ادائیگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس شاندار پروگرام کی تکمیل پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر آئی…
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، صدر مملکت آصف زرداری خطاب کریں گے
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کریں گے، مشترکہ اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس کا واحد ایجنڈا صدر مملکت کا خطاب ہوگا اور اس کے علاوہ کوئی دیگر کارروائی نہیں کی جائے گی، صدر مملکت کے خطاب کے اختتام پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔…
بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپنئز ٹرافی کا ٹائٹل تیسری بار اپنے نام کرلیا
دبئی ( آئی پاک ٹی وی ) آئی سی سی چیمپنئنز ٹرافی 2025کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل معرکہ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 251رنز بنائے تھے ۔
کیوی ٹیم کی جانب سے ڈیرل مچل نے 63،بریسویل نے 53اور راچن وریندرا نے 37رنز بنائے تھے ۔
بھارت کی جانب سے چکرورتی اور یادیو نے دو دو جبکہ محمد شامی اور…
چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
دبئی (آئی پاک ٹی وی ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔کیوی ٹیم کا پہلا بلے باز 57رنز پر آئوٹ ہو گیا ۔ول یانگ 15رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی…
خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے ناگزیر ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے۔ کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ…