براؤزنگ زمرہ

اہم ترین

Stay informed with our breaking news and top stories from around the world.
We cover politics, business, technology, entertainment, and more, bringing you up-to-date information as events unfold.

جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ کو فوج کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اربوں روپے مل رہے ہیں، وزیر ریلوے

لاہور( آئی پاک ٹی وی ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52 لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے…

سلامتی کونسل کی ٹرین حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کی اپیل

نیویارک(آئی پاک ٹی وی ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ وسفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ سلامتی کونسل اراکین کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ بیان کے مطابق سلامتی کونسل اراکین ہر قسم اور ہر شکل میں…

دانش یونیورسٹی کیلئے 100 ایکڑ رقبہ مختص، ادارہ ملک کا نام روشن کرے گا: وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کیلئے 100 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے، دانش یونیورسٹی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے گی۔ تفصیلات کےم طابق اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کی سائٹ ریویو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے اور سب کیلئے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے،یونیورسٹی میں بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز ہوں گے،دانش یونیورسٹی کا مرکزی نکتہ اپلائیڈ سائنسز ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے…

مولانا فضل الرحمان کی جنوبی وزیرستان مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ امن و امان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کی جانب سے قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم…

جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے اندر دھماکا؛ جے یو آئی رہنما عبداللہ سمیت متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات

ڈی آئی خان(آئی پاک ٹی وی ) جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی رہنما مولانا عبداللہ سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔

قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا: بلاول بھٹو

کراچی(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں سندھ جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی میرا وژن ہے، ہم نے سندھ کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے سندھ کی معیشت پرائیوٹ سیکٹر چلاتا ہے، روزگار کے مواقع…

جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پہنچا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں،پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لئے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز…

آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ یاد رہے کہ پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان میں موجود ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر…

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پوری قوم اس…

بلوچستان ٹرین حملے کی ذمہ دار "را "ہے، اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما

نیو یارک ( آئی پاک ٹی وی ) سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More