براؤزنگ زمرہ
معیشت
Stay on top of the latest economic developments!
We cover market trends, financial updates, policy changes, and expert analysis to help you understand the forces shaping the global economy.
ایف بی آر نے ڈالر کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث 70رئیل سٹیٹ ایجنٹس کی فہرست تیار کرلی
اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) ایف بی آر نے 70 رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی شناخت کر لی جو حوالہ کے ذریعے یو اے ای میں ڈالر کی منتقلی میں ملوث ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 70 سے زائد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی فہرست مرتب کی ہے جو مبینہ طور پر حوالہ /ہنڈی کے ذریعے یو اے ای کو ڈالر منتقل کرنے میں ملوث ہیں، جس سے زر مبادلہ کی شرح پر حالیہ دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
لاکھوں ڈالر کی رقم کی منتقلی دبئی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بھیجے جانے سے پہلے اوپن مارکیٹ میں نقد سے غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کی گئی۔…
موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ سسٹم آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کر دیا
اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ سسٹم آؤٹ لک مستحکم سے مثبت قرار دے دیا۔
انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آؤٹ لک مثبت کیا گیا، موڈیز کے مطابق مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی، قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیاں اب بھی بڑے معاشی چیلنجز ہیں۔
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد رہنے…
آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔
تفصیلات کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔
بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور…
سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
کراچی(آئی پاک ٹی وی ) سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا جائے گا ، جس کے بعد سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں پالیسی ریٹ ایک فیصد کم کرکے 12 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات شروع ہو گئے۔
عالمی بینک آفس میں صوبائی حکام، وزارت خزانہ، ایف بی آر کے افراد شریک ہیں، سورن ویلتھ فنڈز ایکٹ میں ترمیم اور ریگولیشنز پر بھی وفد سے مذاکرات شیڈول ہیں، وزارت توانائی اور نیپرا حکام گردشی قرضہ اور ٹیرف ریبیسنگ پر وفد سے بات چیت کریں گے۔
رواں ہفتے سے شروع ہونیوالے مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس ہفتے کے دوران آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں نئی شرائط اور تجاویز دے گا، شرائط…
پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل، وزیراعظم نے تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے موجودہ حکومت کے دور میں اونے پونے دام دیئے جانے کے انکشاف کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلئے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی کریگی۔
چیئرمین…
پاکستان کا آئی ایم ایف کا کاربن لیوی لگانے کا مطالبہ ماننے سے انکار
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان نے آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات، کوئلے اور کارز پر کاربن لیوی لگانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔
آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ موجودہ پٹرولیم لیوی کو تین سال کے دورانیے میں 60 روپے فی لٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لٹر کیا جائے جس کیلئے پہلے سال میں تین روپے فی لٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
حاصل ہونے والی رقم کو گرین انرجی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف یہ بھی چاہتا ہے کہ انٹرنل کمبشن انجن والی کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے…
آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ کو بریفنگ دی گئی کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے…
وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات مکمل
اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے، معاشی ٹیم نے رواں مالی سال کے پہلے8ماہ کی کارکردگی پر وفد کوبریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف وفد کی قیادت جائزہ مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور آئی ایم ایف کو پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی، وزارت خزانہ نے جولائی سے فروری تک…
آئی ایم ایف مذاکرات؛ وزیر خزانہ کی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ
اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کے اقتصادی جائزہ کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ پہنچا، معاشی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک ہیں، وزارت خزانہ کی جانب سے جولائی سے فروری تک…