سدرن اوشین کو زمین کا 5 واں سمندر قرار دے دیا گیا
نیویارک (پاک ترک نیوز) نیشنل جیوگرافک نے سدرن اوشین کو زمین کا 5 واں سمندر قرار دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ نیشنل جیو گرافک کے مطابق سدرن اوشین میں حیران کن حد تک تیز بحری کرنٹ موجود ہے جو اسے شمالی سمندروں کے پانیوں سے الگ کرتا ہے۔اس سمندر کا پانی دیگر کے مقابلے میں کم نمکین اور زیادہ ٹھنڈا ہے جس کی بدولت براعظم انٹارکٹیکا کا درجہ حرارت مخصوص سطح تک برقرار رہتا ہے ۔
جیوگرافک نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کے الیکس ٹیٹ کاکہنا ہے کہ اب نیشنل جیوگرافک کی سمندروں کی فہرست میں چار نہیں 5 سمندروں کاذکرہوگا ، جن میں آرکٹک، اٹلانٹک، انڈین، پیسفک اور سدرن شامل ہوں گے ۔
Comments are closed.