اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) سعوی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی عرب کے سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر دورہ پاکستان کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب پاک، بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔