واشنگٹن ( آئی پاک ٹی وی ) ناسا کی جانب سے جاری کئے گئے نئے زیر آب نقشے میں ایک لاکھ سے زائد پہاڑوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔
ناسا کے سائنسدانوں کی جانب سے سمندر کے نیچے کا نقشہ تیار کیا گیا ہے جس میں پانی میں موجود تقریباً ایک لاکھ پہاڑوں کے بارے میں بتایا گیا ۔
Scripps Institution of Oceanography کے ڈیوڈ سینڈ ویل نے نئے نقشے کی تیاری میں حصہ جس کیلئے جدید سیٹلائٹ سے مدد لی گئی تھی ۔
SWOT مشن جس کا آغاز دسمبر 2022میں شروع ہوا تھا جس میں اہم ڈیٹا اکٹھا کیا ۔
SWOT جیسے سیٹلائٹ ہر 21 دن میں زمین کا تقریباً 90 فیصد احاطہ کرتے ہیں۔
سی مائونٹ نامی پہاڑ جو سمندر میں موجود ہیں ان کی معلومات اکٹھا نہیں آسان نہیں کیونکہ ان کی اونچائی تقریباً 3300فٹ سے کم ہے ۔