اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت کیخلاف پاکستانی افواج کے بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔
22اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کو بہانہ بناکر بھارت کی جانب سے 6اور 7مئی کی شب کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کی گئی جس کے جواب میں پاکستانی افواج منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کو عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا وہیں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں بھی کھل کر سامنے آ گئیں ۔ بھارت کو نہ صرف بھاری نقصان سہنا پڑا بلکہ اس آپریشن میں تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو بھی تسلیم کرنا پڑا ہے ۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور عسکری حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بھارت کے 5طیارے جن میں تین رافیل ،ایک مگ 29اور ایک سکھوئی ِSU-30شامل کو مار گرایا ہے ۔
بھارت کی جانب سےپہلے خاموشی اختیار کی گئی تاہم فرانس کے میڈیا میں ایک گمنام بھارتی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے ایک طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے تاہم یہ واضح طور پر نہیں بتایا گیا کہ یہ طیارہ کس قسم کا تھا ۔