پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

کراچی ( آئی پاک ٹی وی ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغازہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 1798 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار 325 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 3 ہزار 526 پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More