پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل

لاہور( آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایونٹ کے بقیہ 8 میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق میچزکوری شیڈول کیا جا رہا ہے اور ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے، غیر ملکی کھلاڑی پہلی دستیاب فلائٹس سے دبئی روانہ ہوںگے جبکہ لیگ کے شیڈول میں 6 سے 7 روزکی تبدیلی کا امکان ہے۔
راولپنڈی میں کراچی کنگزاور پشاورزلمی کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ بھارت کی جانب سے مسلسل دراندازی اورکشیدگی کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا،پی سی بی لیگ کو رواں ماہ کے اندر مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More