امریکا کا پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان

واشنگٹن(آئی پاک ٹی وی ) امریکا نے پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے انٹرویو میں کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نہیں پڑے گا، امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، کشیدگی میں کمی کا صرف کہہ سکتے ہیں۔
نائب امریکی صدر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ جنگ ختم کردیں، جنگ کو کنٹرول کرنا امریکا کا کام نہیں، امریکا پاکستان، بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، ایٹمی قوتوں کا ٹکراؤ ہمیشہ تشویشناک ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ترجمان امریکی خارجہ ٹیمی بروس نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک سے مطالبہ ہے سفارت کاری کے ذریعے معقول حل تک پہنچیں، پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔
ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطہ کیا ہے، مارکو روبیو نے زور دیا کہ تنازع مزید نہ پھیلے، امریکا پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں سے 2 ہفتوں سے رابطے میں ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More