کیلیفورنیا(آئی پاک ٹی وی) گوگل نے صارفین کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔
گوگل کے متعارف کرائے گئے فیچرز صرف پکسلز فونز تک محدود نہیں رکھے جائیں گے بلکہ زیادہ تر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
گوگل کی جانب سے متعارف کروایا گیا پہلا فیچر ٹاک بیک ہے۔ گوگل نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی جیمنائی ماڈل استعمال کیا گیا ہے۔
صارفین تصاویر کی تفصیلی آڈیو وضاحت سے سن سکیں گے۔ چاہے آپ کیمرا رول میں تصویر دیکھیں، ٹیکسٹ میسجز یا سوشل میڈیا پر دیکھیں۔
دوسرا فیچر سرکل ٹو سرچ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون یا اردگرد چلنے والے گانے کو شناخت کرسکیں گے۔
تیسرا فیچر بھی کافی کارآمد ثابت ہو گا۔ اس کے ذریعے آپ گوگل کروم پر ویب پیجز کو سن سکیں گے۔ چاہے ان پر موجود مواد جیسا بھی ہو، یہ فیچر ویب پیجز کو پوڈ کاسٹ میں تبدیل کر دے گا۔
آخری اور چوتھا فیچر اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز کے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ہے۔ اس فیچر سے آپ اسمارٹ واچز میں بھی آف لائن میپس کو استعمال کرسکیں گے۔