انقرہ (آئی پاک ٹی وی ) ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے سی ای او مہمت دیمیروغلو نے کہا کہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کان کو ٹیکنو فیسٹ 2027میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔
ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے سی ای او مہمت دیمیروغلو نے کہا کہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کان پر کام کی رفتار سے مطمئن ہیں ۔ہمارے پاس اسمبلی کے مرحلے میں دو پروٹو ٹائپز ہیں۔ پہلا رواں برس کے آخر تک مکمل ہونے اور پرواز کے قابل ہونے کی امید ہے ۔
ترک ری پبلک شمالی قبرص میں ہونے والی پہلی ایرو سپیس انڈسٹریز نمائش Teknofest 2025 کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دوسرا پروٹو ٹائپ اس کے فوراً بعد آئے گا۔ اگلے سال کے آخر تک ہمارا تیسرا طیارہ آ جائے گا۔ ہمیں ان کے ساتھ ایک شدید جانچ مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، ہم 2027 میں Teknofest میں Kaan کو ضرور دیکھیں گے۔
یکم مئی سے چار مئی تک جاری رہنے والی نمائش Teknofest 2025 ایرکان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ حکام، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیاںنے بھرپور شرکت کی ۔
ترکش ایر و سپیس کے سی ای او ڈیمیروغلو کا مزید کہنا تھا کہ ترک ساختہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے KAANجو پہلے نیشنل کمبیت ایئر کرافٹ (ایم ایم یو ) کے نام سے بھی جانا جاتا تھا کی تیاری جاری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امید ہےکہ 2028 کے آخر تک، ہم وعدے کے مطابق اپنی فضائیہ کو پہلا Kaan فراہم کر دیں گے۔ اس کے علاوہ، ہم 2027 میں Teknofest میں KAAN کو ضرور دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ Teknofest 2027کا انعقاد استنبول میں کیا جائے گا ۔