اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) ماہ ربیع الاول 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں علما کرام، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔
ر بیع الاو ل کا چاند آج نظر آ جانے کے بعد 12ربیع الاول 16 ستمبر بروز پیر کو ہو گی، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں بارہ ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہو گی۔