مالی سال کے پہلے دو ماہ :برآمدات میں14 فیصد اضافہ ریکارڈ ،5.1ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں جولائی اور اگست کے دوران ملکی برآمدات14 فیصد اضافے سے 5.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، یہ اضافہ تجارتی خسارے کو 3.6 ارب ڈالر تک کم کرنے میں مددگار ہو گا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست اور جولائی کے دوران پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران صرف 620 ملین ڈالر تھیں۔
دوسری جانب درآمدات میں بھی 5.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا،جو کہ 8.6 ارب ڈالر رہیں، یہ گزشتہ سال 463 ملین ڈالر رہی تھیں، نتیجے کے طور پر تجارتی خسارہ 4.2 سکٹر کر 3.6 ارب ڈالر رہ گیا۔
سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں ایک چوتھائی کمی ہوئی ہے، اور تجارتی خسارہ اگست میں کم ہو کر 1.7 ارب ڈالر رہ گیا ہے، جبکہ گزشتہ ماہ ایکسپورٹ 16 فیصد اضافے کے ساتھ 2.74 ارب ڈالر رہی تھیں۔
اگست میں امپورٹس 4.4 ارب ڈالر رہیں، اور یوں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 1.7 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جس کی بنیادی وجہ ایکسپورٹ میں 19 فیصد اور امپورٹ میں 5 فیصد اضافہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More