پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے لیے سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کردیا گیا جبکہ بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو بھی اجلاسوں کا شیڈول جاری کیا ہے بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں۔
دوسری جانب آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے اور 13 ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے پر امید ہے جبکہ اس حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں اور اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More