وینس (آئی پاک ٹی وی)
اداکار جارج کلونی نے اپنی نئی فلم ’وولفز‘ کے عالمی پریمیئر میں شرکت کی ہے۔ انکی انسانی حقوق کی لبنانی نژاد برطانوی وکیل امل کلو نی بھی ان کے ہمراہ تھی
وینس فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پریمیئر کے لیے امل کالونی نے اٹلی کی لگژری فیشن کمپنی ’ورساچے‘ کے تیار کردہ پیلے رنگ کے شاندار گاؤن کا انتخاب کیا۔اس موقع پرامل نے ’جودتھ لائبر‘ لگژری کمپنی کے خوبصورت ہینڈ بیگ کے ساتھ لمبی بالیاں پہن رکھی تھیں۔
اٹلی کے شہر وینس کے لیڈو تھیٹر میں گذشتہ رات وینس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر ہوا جس میں بریڈ پٹ اور جارج کلونی کی فلم ’وولفز‘ کے لیے تقریب میں شریک جوڑے نے تقریباً پانچ منٹ تک سٹیج پر داد وصول کی۔
جان واٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں بریڈ پٹ اور جارج کلونی کو فکسرز کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔
ایپل اور سونی کے اشتراک سے بننے والی فلم کی کاسٹ میں ایمی ریان، آسٹن ابرامز، پورنا جگناتھن، رچرڈ کائنڈ اور زلاٹکو بورک بھی شامل ہیں۔
فلم ’وولفز‘ 20 ستمبر کو سونی کے ذریعے محدود سینما ہاؤسز میں ریلیز کی جا رہی ہے جس کے بعد 27 ستمبر کو یہ فلم ایپل ٹی وی پلس پر عالمی پیمانے پر لانچ کی جائے گی۔