آذربائیجان کی فضائیہ نے جے ایف۔17بلاک3طیارے ترکیہ کے میزائلوں سے لیس کر دیئے

باکو (آئی پاک نیوز)
آذربائیجان کی فضائیہ پاکستان سے خریدے گئے اپنے جدیدجے ایف۔ 17 "تھنڈر” بلاک 3 لڑاکا طیاروں کو ترکیہ کے تیار کرد ہ گوک ڈوگن اور بزڈوگن فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس کر رہی ہے۔
آزربائیجان کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کے چین کے اشتراک سے کے تیار کردہ جے ایف۔ 17 بلاک 3 لڑاکا طیارے ترکیہ کی دفاعی کمپنیوں کے تیار کردہ ایونکس سسٹم سے بھی لیس ہوں گے۔
ترکی اور آذربائیجان کے درمیان قریبی دفاعی تعاون ہے۔ آذربائیجان کےجے ایف۔ 17 بلاک 3 لڑاکا طیاروں کے لیے ترک ساختہفضاسے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا انتخاب ترکی کی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آذربائیجان نے فروری میںجے ایف۔ 17 بلاک 3 لڑاکا طیاروں کی ایک بڑی تعداد حاصل کرنےکےپاکستان کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا تھا جو کہ پاکستان اور چین کے مشترکہ طور پر تیار کردہ لڑاکا طیاروں کا جدید ترین ورژن ہے۔
اطلاعات کے مطابق آذربائیجان نے ان لڑاکا طیاروں پر لگ بھگ 1.6 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔جو ملک کے پرانےمگ۔ 29 طیاروں کی جگہ لیں گے۔
دفاعی ماہرین کی رائے ہے کہ تزویراتی طور پرجےایف۔ 17 بلاک 3 لڑاکا طیاروںکا آزربائیجان کی جانب سے حصول جسے پاکستان اور چین نے تیار کیا ہے بیجنگ اور اسلام آباد کے لیے ایک اہم کامیابی کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ وہ اس خریداری سے وسطی ایشیائی ہتھیاروں کی منڈی میں داخل ہوگئے ہیں جہاں روایتی طور پر روسی ہتھیاروں کے مینوفیکچررز کا غلبہ ہے۔
کہا جاتا ہے کہ جے ایف 17 بلاک 3 میں چین کے فائفتھ جنریشن فائٹرجے۔ 20 "مائٹی ڈریگن” کی ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔تاہم یہ جے۔20سے زیادہ جدید ورژن ہےجسے گزشتہ دو سالوں میں تیار کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More