جماعت اسلامی نئی ممبر سازی کے ذریعے تعداد50لاکھ تک بڑھائے گی۔ حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور (آئی پاک نیوز)
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نےاعلان کیا ہے کہ انکی جماعت رواں ماہ کے دوران ممبر سازی کے لئے ایک بڑی تحریک شروع کرے گی جس کے دوران جماعت اسلامی کے ممبرز کی تعداد 50لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔
ا انہوں نے پیر کے روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی اس ماہ بڑے پیمانے پر مہم شروع کرے گی جس میں اس کی رکنیت کو پچاس لاکھ تک بڑھانے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے عوام کو متحد کر سکتی ہے کیونکہ یہ دوسری جماعتوں کے برعکس متوسط طبقے کے لوگوں پر مشتمل ہے جو کہ جاگیرداروں اور تسرمایہ داروںسے بھری ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں سیاسی خلا کو پر کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو حق رائے دہی سے محروم نہ کیا جائے کیونکہ جماعت اسلامی ملک کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں اور فارم 47 حکومت کو مجبور کریں کہ وہ عوام کو ریلیف دینے میں اپنی ناکامی کو تسلیم کرے۔
انہون نے ایک مرتبہ پھر آئی پی پیز کے مالکان کو استثنیٰ دیتے ہوئے پہلے سے ہی بوجھل تنخواہ دار طبقے پر متعدد ٹیکس عائد کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More