دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان کی آدھی ٹیم 183رنز پر پویلین لوٹ گئی

راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن چائے کے وقفے تک پاکستان کی آدھی ٹیم 183رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کے 5کھلاڑی 183رنز پر آئوٹ ہوگئے ۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنا پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز کپتان شان مسعود تھے جنہوں نے 57رنز سکور کئے ۔ صائم ایوب 58 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔
سعود شکیل 16رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابراعظم 31رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار بنے ۔
محمد رضوان اٹھارہ جبکہ آغا سلمان بغیرکوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور مہدی حسن نے دو دو جبکہ شکیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More