بغداد (آئی پاک ٹی وی ) امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عراق کے مشترکہ کارروائی کے دوران 15جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ جھڑپ کے دوران 7امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہونے والی مشترکہ کارروائی میں سات امریکی فوجی زخمی ہوئے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکہ اور عراق ملک میں اپنے مشترکہ سیکورٹی مشن کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے X پر کہا کہ جنگجو متعدد ہتھیاروں، دستی بموں اور دھماکہ خیز خودکش بیلٹوں سے لیس تھے۔مہم کے دوران کسی بھی شہری کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
ایک امریکی فوجی اہلکار نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ آپریشن میں پانچ امریکی فوجی زخمی ہوئے جبکہ دو دیگر گرنے سے زخمی ہوئے۔ "تمام اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے،” اہلکار نے کہا۔