اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) ٹریڈ قونصل جنرل کی ناقص کاکردگی، پاکستان کی ترکیہ کو برآمدات میں 100ملین ڈالر کمی ہوگئی،،،ایک سال میں ترکیہ کو پاکستانی برآمدات 450ملین ڈالر کم ہو گر 352ملین ڈالر ہو گئیں ۔
گزشتہ مالی سال میں ترکیہ کو سروسز اینڈ گڈز کی برآمدات میں بھی 31ہزار ڈالر کی کمی، ہوئی ہے،،، دستاویزات کے مطابق نعمان اسلم ترکیہ میں قونصل جنرل (ٹریڈاینڈ انویسٹمنٹ) تعینات ہیں، پاکستان کے مقابلے میں ترکیہ کو بھارت کی برآمدات کا حجم 7ارب57کروڑ ڈالر رہا۔
سال2023میں بھارت نے پاکستان کے مقابلے میں ترکیہ کو 7ارب 22کروڑ ڈالر کی زائد برآمدات کیں،پاکستانی سفارتی عملہ ترکیہ کی کاروباری برادری کو پاکستانی مصنوعات کی طرف راغب نہ کر سکا،،،بھارت اور پاکستان ترکیہ کو تقریبا ایک ہی جیسی اشیار درآمد کرتے ہیں۔
بھارت نے ایک سال میں ترکیہ کو 623ملین ڈالر کے منرلز،بجلی کا سامان اور210ملین ڈالر سے زائد اسٹیل اور قیمتی پتھر برآمد کیے، بھارت نے 160ملین ڈالر کی کپاس اور 101ملین ڈالر کا سرجری کا سامان بھی برآمد کیا۔
دستاویزات کے مطابق بھارت کی جانب سے مصالحے،سیمنٹ، جانوروں کا چارہ، سبزیاں، پھل، تمباکو، نمک، فرنیچر، دھاگا، گرم کپڑے، گوشت، ڈیری مصنوعات برآمد کی گئیں، پاکستانی سفارتی عملہ ایکسپورٹرز کے لیے مواقع پیدا کر نے میں ناکام رہا،،بھارت سے برآمد ہو نے والی تمام اشیاء پاکستان میں معیاری اور وافر مقدار میں موجود ہیں