برازیلیا (آئی پاک ٹی وی ) برازیل میں جج کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X(سابق ٹوئٹر) کو فوری معطل کرنے کا حکم دیدیا ۔
برازیل کی سپریم کورٹ کے ایک جج نے ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کو "فوری طور پر معطل” کرنے کا حکم دیا جب کہ کمپنی کے لیے برازیل میں قانونی نمائندے کی شناخت کے لیے عدالت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہو گئی۔
یہ اقدام برازیل کی سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزینڈر ڈی موریس اور ایلون مسک کے درمیان جاری جھگڑے کا تازہ ترین باب ہے، جس میں برازیل میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اسٹار لنک کے مالی کھاتوں کو منجمد کرنا بھی شامل ہے۔