دوسرا ٹیسٹ ،پاکستان کے بنگلہ دیش کیخلاف ایک وکٹ پر 99رنز

راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 99رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور محمد صائم نے اننگز کا آغاز کیا ۔
عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے ۔ صائم ایوب کے کپتان شان مسعود نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔کپتان شان مسعود نے ففٹی سکور کی۔
یاد رہے کہ میچ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس کے بغیرہی میچ کو ختم کر دیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ دو میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم بنگال ٹائیگرز کو ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More