جرمنی نے مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث28 افغان باشندوں کو ملک بدر کردیا

برلن (آئی پاک ٹی وی ) جرمنی نے طالبان حکومت کی آمد کے بعد پہلی بار مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث28افغان باشندوں کو ملک بدر کردیا ۔
جرمنی نے 28 افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے جن پر مجرمانہ کارروائیوں کا الزام ہے، 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اس طرح کے پہلا اقدام سامنے آیا ہے ۔
جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے جمعے کے روز کہا، ’’یہ افغان شہری تھے، جن میں سے سبھی سزا یافتہ مجرم تھے جنہیں جرمنی میں رہنے کا کوئی حق نہیں تھا اور جن کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
مشرقی ریاست سیکسنی میں وزارت داخلہ کے مطابق، قطر ایئرویز کا چارٹر جیٹ جلاوطن افراد کو لے کر صبح کابل کیلئے روانہ ہوا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More