امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ملنے والا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کیف(آئی پاک ٹی وی )امریکہ کی جان سے یوکرین کو ملنے والا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔
امریکہ نے حال ہی میں یوکرین کو ایف 16 طیارے فراہم کیے تھے۔یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ طیارہ روس کا فضائی حملہ ناکام بنانے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوا۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ ایف 16 روس میں اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا اور اسی دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ جس میں پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔
یوکرینی جنرل نے کہا کہ ایف 16 طیارے نے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا اور 4 روسی کروز میزائل بھی گرائے۔ روس نے 200 سے زائد ڈرونز فائر کیے تھے۔ایک جہاز اپنے اگلے ہدف کی جانب جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا لیکن بعد میں واپس آیا تاہم اب ایف 16 گر کر تباہ ہوا۔
امریکہ کے وزرات دفاع کے حکام نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں ایف 16 طیارہ روس کے فائر کی وجہ سے نہیں گرا تھا۔ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے حادثہ ہوا ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More