راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ مسلسل بارش اور گرائونڈ گیلا ہونے کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں شیڈول پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش اور خراب موسم کی وجہ سے تاحال میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا جبکہ امپائرز نے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں شریک فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ میر حمزہ کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔
کپتان نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، مومن الحق، تیج الاسلام، لٹن داس، شادمان اسلام، مہدی حسن میراز، ذاکر حسن، نعیم حسن، شرف الاسلام، ناہید رانا