بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،5 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی(آئی پاک ٹی وی ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کیچ، پنجگور اور ژوب میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پس منظر میں کی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More