ارشد ندیم کو آج ہلالِ امتیاز عطا کیا جائے گا

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی )صدر مملکت آصف علی زرداری آج اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کریں گے۔
تفصیلاتکے مطابق ایوانِ صدر میں خصوصی تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کیا جائے گا۔ ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب براہِ راست نشر کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More