راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کا کل سے آغاز ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل راولپنڈی میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کل مد مقابل آئیں گی ۔بنگلہ دیش پاکستان کیخلاف کلین سوئپ کیلئے میدان میں اترے گا جبکہ شاہینوں کو سیریز اور اپنی ساکھ بچانے کیلئے ہرحال میں میچ جیتنا ضروری ہے ۔بنگال ٹائیگرز کو پاکستان کیخلاف دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ سپنر ابرار احمد اور کامران غلام کی پلیئنگ الیون میں شرکت متوقع ہے جبکہ فاسٹ بائولر عامر جمال کی شمولیت فٹنس سے مشروط کی گئی ہے ۔
بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان شکست دے کر ٹیسٹ میچ میں شاہینوں کیخلاف تاریخ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی ۔ بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں 10وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
بنگلہ دیش سے شکست کے بعد قومی ٹیم پر شدید تنقید ہورہی ہے ۔ سابق کھلاڑیوں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا جا رہےہیں ۔
دوسری جانب بارش کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کے متاثرہونے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔