وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوگیا، لیسکو نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کے پہلے 4 بیجز میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا، پہلے چار بیجز کو بل جاری ہونے کے بعد دوبارہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔لیسکو کی جانب سے ٹیکسز اور بجلی کی قیمت جمع کرنے کے بعد 14 روپے فی یونٹ رقم بلوں سے نکالی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بقیہ رقم ادا کر دی گئی کی تحریر بھی بلوں پر درج کی گئی ہے۔
بل ڈسٹری بیوٹرز بلوں کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں، تمام افسران کو صارف کو بل کے ساتھ پمفلٹ دے کر تصویر بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More