اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں لاہور ، راولپنڈی ، پشاور ،سوات ،، فیصل آباد بٹگرام ، مانسہرہ ، مالاکنڈ اور سرگودھا، اپر دیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 جبکہ گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلےکامرکزافغانستان کاہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More