نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ؛ بابراعظم کی 6 درجہ تنزلی، رضوان اور شاہین کی ترقی

دبئی ( آئی پاک ٹی وی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل باالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بابراعظم تیسری پوزیشن سے نویں پوزیشن پر گر گئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 734 ہے جبکہ رضوان 11ویں نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 728 ہے جبکہ 7 رجے ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بائولنگ میں بھی شاہین آفریدی 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More