لاہور(آئی پاک ٹی وی ) سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن جانے کا امکان ہے ۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی 11ستمبرکو لندن روانگی متوقع ہے ، نوازشریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کا لندن میں کچھ اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اکتوبر 2023 میں وطن واپس آئے تھے۔