کراچی ( آئی پاک ٹی وی )قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے اور زخمی ہوکر میدان باہر چلے گئے۔فخر زمان کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان پر موجود ہیں۔
فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید اَپ ڈیٹس جلد فراہم کی جائیں گی۔