چیمئپنز ٹرافی :کون کب جیتا؟

 

 

 

 

 

 

آر اے شمشاد
آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی 2025کا آغاز ہوگیا ہے ۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی ۔
یہ آئی سی سی چیمئنپز ٹرافی کا نواںایڈیشن ہے ۔ اس سے قبل منی ورلڈ کپ کہلائے جانیوالے آئی سی سی چیمپنئنز ٹرافی کے 8ایڈیشن ہو چکے ہیں ۔
آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کا آغاز 1998میں ہوا تھا یہ ایونٹ بنگلہ دیش میں کھیلا گیا تھا جہاں پہلی بار سائوتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے ک پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔
اس ایونٹ کےبعد 2000میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں ٹرافی اٹھائی تھی ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا ایونٹ سری لنکا میں 2002میں کھیلا گیا جہاں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ طور پر ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا تھا ۔
چوتھے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی حقدار ٹیم ویسٹ انڈیز تھی جس نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔یہ ایونٹ 2004میں ہوا تھا اس کا میزبان ملک انگلینڈ تھا ۔
پانچواں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی چمچاتی ٹرافی آسٹریلیا نے جیتی تھی جس نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا تھا ۔ اس بار میزبان ملک کا نام بھارت تھا ۔ یہ ایونٹ 2006میں کھیلا گیا تھا ۔
تین برس کے وقفے کے بعد یہ ایونٹ 2009میں سائوتھ افریقہ میں منعقد ہوا تھا جس میں آسٹریلیا نے مسلسل دوسری بار یہ کامیابی حاصل کی تھی ۔فائنل میں نیوزی لینڈ کوشکست دی تھی ۔یہ چیمپنز ٹرافی کا چھٹا ایونٹ تھا ۔
ساتویں مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ اینڈ ویلز کی سرزمین پر کھیلی گئی جہاں پر بھارت نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ اس ایونٹ میں انڈیا نے میزبان انگلینڈ کو شکست دی تھی ۔
2017میں آئی سی سی چیمپنئنز ٹرافی کا 8ایڈیشن کھیلا گیا تھا جہاں شاہین روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر ٹائنل جیتنے میں سرخروہوگئے تھے ۔ یہ ایونٹ بھی انگلینڈ میں ہی کھیلا گیا تھا ۔
آئی سی سی 2017میں چیمپنئنز ٹرافی کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب دوبارہ یہ ایونٹ شروع کیا گیا ہے ۔ یہ ایونٹ آخری بار 2017میں کھیلا گیا تھا اب اسے 8برس کے بعد کھیلا جا رہا ہے ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد اس بار پاکستان میں ہونا تھا تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث اسے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا رہا ہے ۔ بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ دیگر میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا ۔
بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میں رسائی کی صورت میں میچز دبئی منتقل کئے جائیں گے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More