آر اے شمشاد
آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کا کل سے آغاز ہونے ہو رہا ہے ۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی ۔
ایونٹ کے دوسرے میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 20فروری کودبئی میں ٹکرائیں گی ۔
منی ورلڈ کپ کہلائے جانیوالے آئی سی سی چیمئنپز ٹرافی کا آخری ایونٹ 2017میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔
چیمپنئز ٹرافی میں شامل 8ٹیموں کو دو گروپوں میں شامل کیا گیا ہے ۔ دفاعی چیمئپن اور میزبان پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو گروپ اے میں جبکہ انگلینڈ ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے 2017کا ایونٹ آخری قرار دیا گیا تھا تاہم براڈ کاسٹرز کے باعث اسے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے ۔
چیمئنپز ٹرافی 2025کا انعقاد پاکستان میں ہونا تھا تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث یہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی ۔ بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23فروری کو دبئی میں ہی کھیلا جائےگا ۔
منی ورلڈ کپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی کا دوسرا ایک اور بڑا ٹاکرا انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 22فروری کو لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی انڈیا اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں ہی کھیلے گا ۔ تاہم اگر انڈیا کی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرتی تو دونوں سیمی فائنلز پاکستان میں ہوں گے ۔
انڈیا کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی آخری معرکہ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ بھارت کے فائنل معرکہ میں رسائی نہ ہونے کی صورت میں ایونٹ کا فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ چیمپنز ٹرافی کا دوبارہ انعقاد 2029میں ہوگا جس کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے ۔