اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔یہ مسلسل تیسری بار قیمتوں میں کمی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں یکم ستمبر سے 2 روپے 97 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کی کمی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔
بین الاقوامی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی صورت میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل مختلف ہو سکتا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔