شاہین آفریدی کے بیٹے کی نانا شاہد آفریدی کے گھر آمد

کراچی(آئی پاک ٹی وی ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نوزائیدہ بیٹا علی یار اپنے نانا سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کے گھر پہنچ گیا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں وہ اپنے نواسے کو گود میں لے کر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دیئے، گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا، ننھی خالہ نے اپنے بھانجے کا استقبال کیا۔
سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی نے اپنے نومولود نواسے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 47 سالہ شاہد خان آفریدی نے خود کو دنیا کا کم عمر ترین کرکٹر نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
6 اپریل 2000ء کو پیدا ہونے والے 24 سالہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی 3 فروری 2023ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More