سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 331 رنز کا ہدف

لاہور( آئی پاک ٹی وی )
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کےم طابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
گلین فلپس 106 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ڈیرل مچل 81 رنز اور کین ولیمسن 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد نے دو اور حارث روف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ شروعات کریں۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔
پاکستان کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More