لاہور( آئی پاک ٹی وی ) سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنا لئے ۔
ڈیرل مچل 46جبکہ گلین فلپس 6رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری تین ملکی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
کیوی ٹیم کو پہلا نقصان 4رنز پر اٹھانا پڑا جب ول یانگ محض 4رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آئوٹ ہو گئے ۔
رچن رویندرا دوسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز تھے جنہوں نے 25رنز سکور کئے اس وقت کیوی ٹیم کا سکور 39رنز تھا ۔ اس کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور کو آگے بڑھایا ۔
ولیمسن 58رنز کر آئوٹ ہوئے وہ نیوزی لینڈ کے تیسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز تھے ۔ چوتھے آئوٹ ہونیوالے بلے باز ٹام لیتھم تھے جنہوں بغیر کوئی رن بنا پویلین لوٹ گئے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2جبکہ ابرار احمد اور حارث رئو ف ایک ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا ۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان 10فروری کوہوگا جبکہ تیسرا اور آخری لیگ میچ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 12فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل 14فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا ۔