سہ ملکی سیریز :پہلے میچ میں نیوزی لینڈکی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

لاہور( آئی پاک ٹی وی ) سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نو تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم میں تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ول یانگ اور راچن رویندرا نے کیا ۔ول یانگ صرف 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آئوٹ کیا ۔
سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان 10فروری کوہوگا جبکہ تیسرا اور آخری لیگ میچ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 12فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل 14فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More