سی پی اے کانفرنس :سپیکر کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل تعاون کےحوالے سے اہم اجلاس

لاہور( آئی پاک ٹی وی ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیرِصدارت سی پی اے کانفرنس میں پارلیمانی اصلاحات: مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تعاون اور سوشل میڈیا گورننس کے لیے قانون سازی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سوشل میڈیا مواد میں شفافیت اور احتساب کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تبادلہ خیال ہوا ۔
اجلاس میں سوشل میڈیا پر جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے قانون سازی اور جدید حل زیرِ غورآئے۔
اجلاس میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تعاون اور سوشل میڈیا گورننس کے لیے جدید قانون سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں ڈیجیٹل گورننس اور سوشل میڈیا ریگولیشن کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت سمیت ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں معیارات طے کرنے کی تجویز دی گئی ۔
ڈپٹی سپیکربرطانوی ہاؤس آف کامنز مسز نسرین غنی نے ڈیجیٹل گورننس پر روشنی ڈالی۔
رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے میڈیا ریگولیشن اور پارلیمانی اصلاحات پر پر تبادلہ خیال کیا۔
سینیٹر انوشہ رحمان احمد خان نے سوشل میڈیا گورننس کے چیلنجز پر گفتگو کی۔
ماہرین نے AIکا عوامی خدمات میں اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے پالیسی فریم ورک کی ضرورت پر سفارشات پیش کیں۔ سابق وزیرمسٹر خرم دستگیر خان نے ڈیجیٹل پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ماہر آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈاکٹر محمد شعیب فاروق نے AIکے عملی استعمال پر روشنی ڈالی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More