صائم ایوب کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

لاہور( آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم کے حوالے سے اہم خبر آ گئی ۔
قومی اوپنر صائم ایوب دائیں تخنے کے فریکچر سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں وہ انگلینڈ میں زیر علاج اہیں ۔جامع ایم آر آئی اسکینز، ایکس رے اور طبی جائزوں کے بعد، صائم کو چوٹ کی تاریخ (3 جنوری) سے 10 ہفتوں کے لیے باہر کر دیا گیا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان کی دستیابی تمام فٹنس ٹیسٹ اور طبی ضروریات کو پورا کرنے سے مشروط ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان 16 مارچ سے 5 اپریل تک پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا۔ اس سے بعد پا کستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 8اپریل سے ہونا ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More